عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع میں غیر ممکن کھڈوں کی حد بندی پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایس ایچ شالین کابرا، فائنانشل کمشنر، ریونیو ،وکرمجیت سنگھ، کمشنر سیکرٹری، صنعت و تجارت محکمہ،رمیش کمار، ڈویژنل کمشنر جموں، ڈاکٹر پیوش سنگلا، سیکرٹری ریونیو؛ ادھم پور، سانبہ، کٹھوعہ سمیت مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں، سانبہ، کٹھوعہ اور ادھم پور میںغیر ممکن کھڈوں کی حد بندی میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو کام میں تیزی لانے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت کو بھی ہدایت دی کہ وہ ڈوڈہ اور کشتواڑ جیسے اضلاع میں صنعتوں کے قیام کے امکانات تلاش کریں۔