ڈورو//ڈورو شاہ آباد کے کئی علاقوں میں لاکھوں روپے خرچ کر کے نصب کی گئیں سٹریٹ لائٹس بیکار رہنے پر لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ڈورو شاہ آباد اور ویری ناگ میں محکمہ میونسپل کمیٹی اور ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے لاکھوں روپئے خرچ کرکے قصبہ کے بازاروں اورگلی کوچوں میں اسٹریٹ لائٹس نصب کیں لیکن کئی روز تک سٹریٹ لائٹس روشن ہونے کے بعد اچانک بیکار ہوگئیں ۔اس بیچ گذشتہ سال میونسپل کمیٹی ڈورو نے ایک بار سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیں لیکن چند روز تک جگمگاتی لائٹس ایک بار پھر بیکار ہوگئی ہیں ۔جس کے سبب مقدس مہینے میں لوگوں کو دوران شب چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔سٹریٹ لائٹس بیکار ہونے کے سبب مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والی رقم کی بندر بانٹ کی گئی ہے جسکی وجہ سے سٹریٹ لائٹس پروجیکٹ ناکارہ ہوگیا ہے ۔