سرینگر//ڈلی پورہ پلوامہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں7رہائشی مکانات اور دو دوکانیں خاکستر ہوگئی ہیں اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔آگ بجھانے کے دوران کئی افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے مقامی نوجوانوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے بچا لیا ۔آگ جس علاقے میں نمودار ہوئی وہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے آنا ً فا ناً مزید کئی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔اس موقع پر فائر اینڈ ایمر جنسی عملے ،مقامی نوجوانوں اور پولیس نے مشترکہ کوششوں سے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تاہم آگ کی اس ہولناک واردات میں کم ازکم 7رہائشی مکانات اور دو دوکانیں خاکستر ہوگئیں ۔معلوم ہوا ہے کہ آگ بجھانے کے دوران کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی اور کئی کنبے متاثر ہوئے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے خد مت خلق جذ بے کے تحت متاثرین کیلئے عارضی طور پر رہنے اور کھانے پینے کا انتظام کیا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ڈلی پورہ کا دورہ کرکے آتشزدگان کی فوری باز آبادکاری کے لئے امداد کا اعلان کیا۔ترقیاتی کمشنر نے متاثرہ کنبوں کے لئے فی کس 20ہزار روپے کے علاوہ امدادی سامان کی فراہمی کا بھی اعلان کیاجبکہ آتشزدگان کو ایک ماہ کی مفت راشن بھی فراہم کی جائے گی۔