یو این آئی
نئی دہلی//فوج نے اپنی بغیر پائلٹ گاڑیوں میں سے ایک کے چینی علاقے میں داخل ہونے اور اسے چینی فوج کے ذریعہ ہیک کیے جانے کے بارے میں میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد اور حقائق سے غلط ہے۔فوج نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ’سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کا ریموٹلی پائلٹ ایئر کرافٹ (آر پی اے)مشرقی تھیٹر میں چینی علاقے میں داخل ہوا ہے۔ آرٹیکل میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ آر پی اے کو پی ایل اے نے ہیک کیا تھا۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ مضمون مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے لحاظ سے غلط ہے۔ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا‘‘۔فوج نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی گمراہ کن اور غلط معلومات سے گریز کریں۔