نئی دہلی//ہندوستانی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو تازہ جاری ڈبلیوٹی اے رینکنگ میں ایک جگہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ روہن بوپنا ایک جگہ کے فائدے کے ساتھ ملک کے سرفہرست کھلاڑي بنے ہوئے ہیں۔خواتین کی ڈ بلز کی درجہ بندی میں ثانیہ مرزا کو ایک جگہ کا نقصان اٹھانا پڑا اور اب اس نے سرفہرست 10 سے باہر جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ ہندستانی کھلاڑی کے 4835 درجہ بندی پوائنٹس ہیں۔موجودہ سال میں ثانیہ کی کارکردگی خاص نہیں رہی ہے اور وہ یو ایس اوپن کے خواتین اور مکسڈ ڈبلز کے افتتاحی دور سے باہر ہو گئی تھیں ۔ انہوں نے اس سال صرف ایک ہی خطاب جیت پائی ہیں اور گزشتہ مہینے چین کے ووہان اوپن کے سیمی فائنل میں ہارکر باہر ہوگئی تھیں ۔دوسری جانب مردوں کی ڈبلز میں روہن بوپنا ایک پائدان کے فائدے کے ساتھ 18 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ان کے 3740 درجہ بندی پوائنٹس ہیں۔پورو راجہ نے دو مقام گر کر 59 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔لینڈر پیس نے اپنی 69 ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ سرفہرست 100 میں، دوسرے ہندستانی جیون نیدو شیزیان نے دو مقام گرکر 96 ویں جگہ پر پہنچ گئے ہیں ۔۔