پرویز احمد
سرینگر // محکمہ صحت و طبی تعلیم نے جموں و کشمیر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ایچ پی آر(Hospital Professional Registry) پراندراج کو لازمی بنایا ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم نے اپنے ایک ٹیوٹ میں لکھا ’’جموں و کشمیر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے آیوشن مان بھارت کے ڈیجیٹل مxn کے ایچ پی آر پورٹل پر رجسٹریشن کرنا لازمی بنا یا گیا ہے۔مشن نوڈل آفیسر ڈاکٹر شفقت احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ڈاکٹروں اور نرسوں کو ایک صحیح ڈاٹا جمع کرنے کیلئے محکمہ صحت نے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایم پی آر پورٹل پر ڈاکٹروں اور نرسوں کو تمام تر دستاویزات اور تفصیلات اپلوڈ کرنا ہونگے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ ایسا نہیں ہے کہ ڈاکٹر اور نرسیں دستاویزات اور تفصیلا جمع کریں گے اور سب ہوگیا بلکہ ان تمام دستاویزات اور تفصیلات کی ویرفیکیشن کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹری سے ہمیں جموں و کشمیر میں سرکاری اورنجی اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کی صحیح تعداد معلوم ہوگی۔ڈاکٹر شفقت خان نے بتایا کہ ایچ پی آرر جسٹری میں چند دنوں اور ہفتوں کیلئے آنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملی کی رجسٹریشن نہیں ہوگی اور ان مہمان ڈاکٹروں کو اس سے مشتثنیٰ رکھا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان سے قبل جموں و کشمیر میں سرکاری سطح اور نجی اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کی تفصیلات موجود نہیں تھی۔