ریاسی//ریاسی ضلع ہسپتال میں بدھ کے روز کئی گھنٹوں تک مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے گزشتہ روز ایک مریض کے تیمادار کا ڈاکٹرکے ساتھ جھگڑا کرنے پر کام و کاج معطل کر دیا۔گزشتہ روز بجلی کا کرنٹ لگنے کے ایک مریض کے تیمار دار نے ایک ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کی جسکی وجہ سے ضلع ہسپتال کے عملہ بشمول ڈاکٹروں اور نیم طبی عمملہ نے اس واقعہ کے خلاف بطور احتجاج کام و کاج معطل رکھا۔یہ لوگ مبینہ ملزم کو گرفتار کرنے اور اس کے خلاف تحت قوانین کاروائی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق ضلع ہسپتال میں گذشتہ روز ایک خاتون بجلی کا جھٹکہ لگنے کی وجہ سے دم توڑ بیٹھی لیکن متوفی کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت شعاری سے اسکی موت ہوئی ہے۔لیکن طبی عملہ کا کہناہے کہ متوفی ہسپتال لانے سے پہلے ہی دم توڑ بیٹھی تھی۔مظاہرین کا کہناہے کہ اس طرح کی لا قانونیت سے ہسپتال میں تعنیات ڈاکٹر اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ ریاسی میں طبی عملہ کے ساتھ بد سلوکی اور دست درازی ایک معمو ل بن گیا ہے اور انتظامیہ کو اسکے خلاف سنگین کاروائی کرنے چاہیے۔میڈیکل سٹاف نے ہسپتال کے احاطہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔بعد ازاں ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں نے ہسپتال کا دورہ کرکے احتجاجی عملہ کو یقین دلایا کہ مبینہ ملزم کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ نے اپنا کام و کاج بحال کیا ۔