ڈوڈہ // ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں دو دِن سے کام چھوڑ ہڑتال پر گئے طبی و نیم طبی عملے نے ڈاکٹر راکیش کمار کی معطّلی حکم نامہ کو واپس لینے کے بعد پھر سے اپنی خدمات بحال کر دی۔ ذرائع کے مطابق 7 اپریل کو ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے ڈاکٹر راکیش کمار کو کسی مریض کی شکایت پر معطل کر دیا تھا۔اسی سلسلے میں جمعہ کے روز ضلع ہسپتال کے طبی و نیم طبی عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ لیا تھا جس کے بعد سیول سوسائٹی ڈوڈہ نے مذکورہ ڈاکٹر کی معطلی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انجمنوں کی طرف سے حمایت کا اعلان جاری کیا تھا۔آج صبح بھی بھاری تعداد میں ضلع ہسپتال کے عملے نے یک جْٹ ہوکر ڈاکٹر راکیش کے ساتھ اظہار ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھی اور بعد میں سیول سوسائٹی کے ارکان نے بھی آکر ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر کی معطلی پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈوڈہ ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو نے ضلع انتظامیہ سے کہا کہ ایک شریف سنجیدہ ڈاکٹر کی عزّت کے ساتھ کھلواڑ کرنا مکمل طور انتظامیہ کی نااہلی کا مْنہ بولتا ثبوت ہے۔جبکہ ہسپتال کے گرد نواح میں حالت انہتائی خراب ہیں اْنہوں نے ڈاکٹر کی معطّلی کو لے کر کہا کہ وہ اس پورے واقع کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور ضرورت پڑھنے پر وہ قانون کا سہارا لینے کو تیار ہیں۔اور بغیر کوئی تحقیقات کئے ڈاکٹر کو معطل کرنا افسر شاہی کی عکاسی بیان کرتا ہے۔چناب سٹیزن فورم کے صدر محبوب ٹاک نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راکیش کی معطّلی پر افسوس کا اظہار کیا اور مذکورہ ڈاکٹر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اْنہوں نے کہا کہ سماج کے ایک ایسے طبقہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا انتہائی افسوس ناک فعل ہے جس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہ کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر بولتے ہوئے ڈاکٹر آفتاب احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر راکیش کمار کو بے بیناد الزمات کی بنیاد پر معطل کرنے پر اْن کو مجبوراً ہڑتال کی راہ اختیار کرنی پڑی اْنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر راکیش کمار انتہائی شریف شخصیت کے مالک ہیں اور کسی نے جان بوجھ کر اْن کی عزّت اچھالنے کی کوشش کی ہے۔۔دریں اثناء اے۔ڈی۔سی ڈوڈہ ڈائریکٹر ہیلتھ جموں تحصیلدار ڈوڈہ نے ہڑتال پر بیٹھے طبی و نیم عملے کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ کنسلٹنٹ ڈاکٹر کے خلاف معطلی کاحکم نامہ کو واپس لیتے ہیں۔بعد از مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف معطلی کا حکم نامہ واپس لینے کا حکم جاری کیا گیا جس پر تمام طبی و نیم طبی عملہ این ایچ ایم ایسوسی ایشن۔ڈاکٹر ایسو سی ایشن نے خوشی مسّرت کا اظہار کیا۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے ایک تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مذکورہ ڈاکٹر کے معطّلی فیصلہ کو واپس لیتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے اے ڈی ڈی سی،تحصیلدار اور ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے اور پورے معاملے کی دس یوم کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔