سرینگر/بلال فرقانی/ تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے حریت(گ) چیئرمین سیدعلی گیلانی کے فرزندڈاکٹرسیدنسیم گیلانی کے نام دلی طلبی کیلئے جاری وارنٹ ازخود منسوخ کی ہیں تاہم اسکی وجوہات نہیں بتائی گئی ۔ڈاکٹر نسیم گیلانی کواین آئی ای کی جانب سے چند روز قبل سمن جاری کی گئی تھی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے سید علی گیلانی کے دونوں فرزندان کو پہلے ہی اس کیس میں کلین چٹ دی ہے۔کشمیرعظمیٰ کے ساتھ اس نئی پیش رفت کے بارے میں ڈاکٹر نسیم گیلانی نے کہاکہ انہیں کل ایک کال موصول ہوئی جس میں ان سے کہا گیا کہ اب وہ دلی میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر نہ پہنچے کیونکہ بقول ان کے ان کے نام جاری سمن منسوخ کیا گیا ہے ۔نسیم گیلانی کا کہنا تھا کہ سمن جاری کرنے یا اسے منسوخ کئے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ۔