سرینگر// امت اسلامی نے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں جن میں جنوبی کشمیر کے میرواعظ مرحوم ڈاکٹرقاضی نثار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مولانا ارشار احمد عطاری نے جامع مسجد لتر پلوامہ میں، مولانا ریاض نے تھجی وارہ میں، مولانا یاور نے وچی شوپیان، مولانا عادل نے اچھہ بل میں، مولانا سید مدثر لارنو کوکرناگ، مولانا فیاض احمد امجدی نے وائیلو، مولانا قاری جاوید لتھپورہ پلوامہ، موالانا محمد اشرف ارونی جامع مسجد میں، مولانا بلال احمد بٹ گاورن، مولانا اعجاز نے مرن پلوامہ میں، موالانا سید افتاب نے تراہپو میں ، مولانا عمر زبیر کلگام، مولانا رمیز کنڈ کلگام، ترکہ وانگام میں مولاناظہور، مولانا اعجاز پال نے کھڈونی، مولانا جاوید ثقافی نے سنگم میں، مولانا پیر سہیل نے جامع مسجد گوپال پورہ میں، مولانا سجاد نے عیشمقام میں، موالانا یونس نے فوراہ میں، موالانا نثار نے کھرون پلوامہ میں، موالانا مدثر نے بزھن شانگس میں ، مولانا شہنواز گزالی نے کیگام شوپیان میں، ولرہاما میں موالانا عامر نے ریلیاں نکال کر شہید امت ڈاکٹر قاضی نثار کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعد میں امت اسلامی کی ایک اہم نشست بمقام قاضی منزل منعقد ہوئی جس میں قاضی نثار کو شاندار خراج پیش کیاگیا۔