سرینگر//ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میںترقیاتی کمشنر ڈاکٹر فاروق احمد لون کے اعزاز میںکل ایک الوداعیہ دیا گیا جنہیں اپنے عہدے سے تبدیل کیا گیاہے ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ان سرینگر ،وی سی لائوڈا ،وی سی ایس ڈی اے ،کمشنر ایس ایم سی ،ایس ایس پی پولیس اور ایس ایس پی ٹریفک کے علاوہ نائب تحصیلدار،پٹواری اورڈی سی آفس کے ملازمین بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر فاروق احمد لون نے شرکأ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں ڈھائی سالہ مدت کے دوران جو بھرپور تعائون ملا وہ ان کے لئے ہمیشہ یاد گار رہے گا۔