سرینگر //نگوا سکمز صورہ نے ملازم دوست ڈاکٹر فاروق احمد جان کو سکمز کا نیا میڈیکل سپرانٹنڈنٹ اور غلام حسن یتو کو اسپتال ایڈمنسٹریشن کا نیاہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ بنائے جانے پر دونوں شخصیات کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہرکی اپنے تجربے کو بروئے کار لاکرسکمز کونئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے میں کلیدی رول ادا کریں گے۔ نگوا کی ایک غیر معمولی نشست اشتیاق احمد بیگ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر فاروق احمد جان اور غلام حسن یتو کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ ہسپتال اور ملازمین کی بہتری کیلئے حسبِ سابقہ پیش پیش رہیں گے۔