سرینگر //ریاستی سرکار نے سکمز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر جاوید شاہ کوعبوری طور پر ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کردیا ہے۔ جمعرات کی شام ریاستی سرکار نے اپنے ایک حکم نامہ زیر نمبر 84جی اے ڈی 2018بتاریخ 11/1/2018کے تحت صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمر جاوید شاہ اپنے عہدے کے علاوہ مزید احکامات تک ڈائریکٹر سکمز کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر عمر جاوید شاہ سکمز کے شعبہ جنرل سرجری میں بطور پروفیسر اور ڈین کام کررہے ہیں۔ پروفیسر عمر جاوید شاہ کو نجی چینل کے سٹنگ آپریشن میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے کی پاداش میں معطل کئے گئے ڈین سکمز ڈاکٹر الطاف کرمانی کی جگہ ڈین تعینات کیا گیا ہے ۔جمعرات کو ریاستی حکومت نے انہیں ڈائریکٹر سکمز کی اضافہ ذمہ داری بھی سونپی ہے۔