جموں//وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔گورنر اور ڈاکٹر سنگھ نے جموں کی موجودہ امن و قانون کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں خطے میں حالات عنقریب معمول پر آجا ئیں گے ۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے گورنر کو بتایا کہ انہوں نے جموں میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ملاقات کر کے خطے میں امن و قانون کو بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔