عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
بیجنگ// وسطی چین کے صوبہ ہنان میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔سرکاری طور پر چلنے والے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ ہینگ یانگ ضلع کے یولن گاؤں میں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 08:13 پر پیش آیا۔ سیلابی ریلے کے باعث ایک گیسٹ ہاؤس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ملبے تلے دب گئے ۔امدادی کارکنوں نے ملبے سے 18 افراد کو نکالا جن میں سے 12 ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ملبے سے 12 افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں سے چھ کی موت ہو چکی ہے ۔سی سی ٹی وی کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ادھر مغربی جاپان کے توتوری پریفیکچر میں اتوار کو ایک ماہی گیری کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار 11 افراد زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے جاپان کوسٹ گارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ ڈینی آئی مارو نامی کشتی سکیمیناتو شہر کے ساحل پرگھوم رہی تھی۔ دریں اثنا، مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب یہ حادثے کا شکار ہوگئی۔تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک 40 سالہ شخص اور ایک 60 سالہ شخص کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔کوسٹ گارڈ حکام نے تصدیق کی کہ کشتی کے آگے بائیں جانب کو نقصان پہنچا ہے ۔