بیجنگ//چین کے صوبہ گانسو کے شمال مغرب میں واقع جیوکوان شہر میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک اور 12دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی حکام نے بتایا کہ جنٹا کاؤنٹی میں صبح سویرے ٹریکٹر اور منی وین کے درمیان ہونے والے تصادم میں چھ افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔