نئی دہلی // مرکزی سرکار جموں و کشمیر سے لیکر ارونا چل پردیش تک چین کیساتھ لگنے والی سرحد پر دفاعی نوعیت کے 44اہم سڑکوں کی تعمیر کرنے جارہی ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں فوج کو فوری طور پر متحرک کرنے اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی ہو۔2100کلو میٹر پر محیط یہ سڑکیں پنجاب،راجستھان اور جموں و کشمیر میں پاکستان کیساتھ لگنے والی سرحد کیساتھ سڑکوں سے جوڑ دی جائیں گی۔مرکزی پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 44دفاع نوعیت کی سڑکیں چین کیساتھ لگنے والی سرحد پر تعمیر کرنیکا منصوبہ ہے۔ بھارت کی چین کیساتھ سرحدیں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش،اترا کھنڈ، سکم اور ارونا چل پردیش میں ملتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق راجستھان، پنجاب اور جموں و کشمیر میں پاکستان کیساتھ لگنے والی سرحد پر بھی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جو چین کیساتھ لگنے والی سرحد کیساتھ سڑکوں کیساتھ منسلک کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ مرکز کابینہ کے زیر غور ہے اور اس پر مشاورت ہورہی ہے۔