عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات، جو پیر 22 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے تھے، باقاعدہ طور پر مؤخر کر دیے گئے ہیں۔کے سی سی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کو مؤخر کرنے کا فیصلہ ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے دفتر سے موصولہ ہدایت کی روشنی میں لیا گیا ہے۔ یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر سرینگر کے دفتر کی جانب سے 20ستمبر 2025 کو جاری مراسلہ کے تحت دی گئی تھی۔