سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے وادی کے تمام اضلاع میں چیف منسٹرس سُپر۔50 مفت کوچنگ کےلئے سکرینگ ٹیسٹ کےلئے آن لائن فارم جمع کرنے کی تاریخ کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا ہے ۔محکمہ کی ایک نوٹفکیشن زیر نمبر ڈی ایس ای کے 1088-92/17 بتاریخ 15/11/2017 کے تحت 16 نومبر سے ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹwww.dsek.nic.in پر خواہشمند اُمیدوار آن لائن فارم جمع کراسکتے ہیں اور فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ22 نومبر مقرر کرلی گئی ہے جبکہ سکرینگ ٹیسٹ کے نتایج اور سینٹر کا اعلان 30 نومبر کو کیا جائے گا۔اس ٹیسٹ کے تحت PCB اور PCM کےلئے اُمیدواروں کا انتخاب عمل میں لایاجائے گا ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹرس سُپر ۔50 کوچنک کے تحت ہر ضلعی مرکز میں قریب 100 اُمیدواروںکو کوچنگ فراہم کی جاتی ہے ۔ اس بارے میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے تمام والدین سے استدعا کی ہے کہ چیف منسٹرس سُپر ۔50 کوچنگ کے سکریننگ ٹیسٹ کےلئے وہ اپنے بچوں کی آن لائن رجسٹریشن تمام ضلعی مراکز سے باضابطہ طور پر کرائیں ۔