رام بن//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں ۔ سری نگر قومی شاہراہ پر چار گلیاروں کے جاری کاموں کی پیش رفت کی نگرانی کرنے کی کوشش میں بانہال اور رام بن کے درمیان تمام اہم حصوں اور ضلع میں فلیگ شپ پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ بھی منعقد کی۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران قاضی گنڈ اور ناشری ٹنلوں کے درمیان 66 کلومیٹر طویل سڑک کو دو طرفہ بنانے کے لئے محکمہ ٹریفک کو اَپنی ہدایت کا اعادہ کیا جو ایل ایم ویز او رایچ ایم ویز کے لئے جو 4ایکسل سے نیچے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ایچ ایم ویز جو 4 ایکسل سے اوپر ہیں محکمہ ٹریفک کے طے شدہ منصوبے کے مطابق مدت کے دوران چلائیں۔اِس سے بہت زیادہ راحت ملنے کی اُمید ہے کیوں کہ اس سے مستقبل میں قاضی گنڈ اور بن ٹول پلازہ پر زبردستی روک لگانے کا خاتمہ ہو جائے گا۔چیف سیکرٹری نے اَپنے دورے کے پہلے مرحلے میں 2.3 کلومیٹر بانہال وائڈکٹ پر کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا جو بانہال شہر کو بائی پاس کرے گا اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کی ہموار ٹرانسپورٹیشن میں سہولیت فراہم کرے گا۔اُنہوں نے این ایچ اے آئی پر زو ردیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ پروجیکٹ پر کام اس برس دسمبر تک مکمل ہو جائے ۔اُنہوں نے این ایچ اے آئی کو بائی پاس مکمل ہونے تک بانہال مارکیٹ کی طرف جانے والی لنک روڈ کو بلیک ٹاپ کرنے کی مستقل ہدایات بھی دیں۔اِس سے قبل چیف سیکرٹری نے بانہال ایکسپریس وے پر لمبرمیں رُکا اور وادی کشمیر سے جموںاور ملک کے باقی حصوں کی طرف پھلوں سے لدے ٹرکوں کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے امرناتھ یاترا۔2023ء کے حوالے اور ٹیک اوور سائٹ کو ٹرک ہولڈنگ ائیریا کے طور پر اِستعمال کرنے کی ہدایات دیں۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کرنے پر زو ردیتے ہوئے ریجنل آفیسر این ایچ اے آئی سے کہا کہ وہ 6.2 کلومیٹر شیر بی بی وایا ڈکٹ ، ٹنل 4۔ٹی، 4.2 کلو میٹر ڈگڈول ٹوئن ٹیوب او ررام بن فلائی اوور کے اِضافی دو ٹیوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں کیوں کہ یہ نیا بنیادی ڈھانچہ سری نگر اور جموں کے درمیان سفر کے وقت میں مزید کمی کرے گا۔ اُنہوں نے این ایچ اے آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ٹی۔ 3اور ٹی۔5 کے درمیان ایچ ایم ویز کی بغیر کسی پریشانی کے دو طرفہ ٹرانسپورٹیشن کے اِمکانات تلاش کریے۔اِس برس امرناتھ یاترا۔2023ء کے دوران جولائی کے پہلے ہفتے میں مسلسل بارشوں کے بعد ٹی۔3اور ٹی۔5 کے درمیان سڑک بند ہو گئی تھی۔ این ایچ اے آئی نے گاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن کو بحال کرنے کے لئے ایک عارضی ریمپ تیار کیا تھا۔چیف سیکرٹری نے این ایچ اے آئی کومگرکوٹ کے قریب ٹی ۔5 وائڈ کٹ اور اَنڈر پاس کو مقررہ وقت کے اَندر مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔بعد میں چیف سیکرٹری ضلع اِنتظامی کمپلیکس رام بن کے کانفرنس ہال پہنچے جہاں اُنہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے فلیگ شپ جل جیون مشن پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام الاٹ شدہ کام زمین پر شروع کئے جائیں تاکہ ہدف بنائے گئے 57,600 گھرانوں کو فنکشنل ہینڈ ٹیپ کنکشن فراہم کئے جائیں ۔چیف سیکرٹری نے ضلع میں ایف ایچ ٹی سی کی پیداوار کی سست رفتار پر تشویش کا اِظہار کیا او رسکیم کو پورا کرنے کے لئے اگلے تین ماہ کے لئے 7000 ایف ایچ ٹی سی ماہانہ کے ہدف کو دوبارہ طے کیا۔ چیف سیکرٹری نے پی آر آئیز کے درمیان فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس کی تقسیم پر زور دیا تاکہ پنچایت سطح پر پانی کے معیار کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے ۔اُنہوں نے جل جیون مشن ڈیش بورڈ پر پیرامیٹروں کی سخت نگرانی پر بھی زور دیا۔چیف سیکرٹری نے ضلع کے تعلیمی شعبے میں اہم خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ اَپر پرائمری اورہائیر سکینڈری سطح پر طلباء کے ڈراپ آئوٹ کی شرح کو کم کرنے کے لئے اَقدامات کریں ۔
اُنہوں نے تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے ایسے تمام سکولوں کی عمارتوں کی فہرست کا اشتراک کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں جنہیں یا تو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے یا جن کی فوری مرمت کی ضرورت ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ ایسے 140 سکولوں کی فہرست محکمہ تعلیم کے ساتھ شیئر کی گئی ہے جن کی مرمت اور تزئین و آرائش کی ضرورت ہے تاکہ طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے صاف اور شفاف انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لئے افسران پر زور دیتے ہوئے تمام محکموں کو سرکاری فائلوں کی بروقت ای-آفس پلیٹ فارم پر آن بورڈ کرنے کی ہدایات دیں۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو مزید ہدایت دی کہ وہ آن بورڈنگ سے متعلق مسائل کو جلد حل کرنے کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ فلیگ کریں ۔بعد میں چیف سیکرٹری نے ضلعی ترقیاتی کونسل کے ممبران میونسپل کونسل رام بن سے بھی ملاقات کی ۔ چیف سیکرٹری نے پی آر آئیز سے مختلف یاد داشتیں وصول کرتے ہوئے اُنہیں اُٹھائے گئے مسائل کے جلد ازالے کی یقین دہانی کی۔