چنئی؍ دھونی نے ازرائے مذاق چھکے پر اسٹیڈیم سے باہر جانے والی گیند پر 2 اضافی رنز دینے کی تجویز دے دی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے چھکوں پر گیند اسٹیڈیم سے باہر جا رہی ہے، میرا آئی پی ایل سے مطالبہ ہے کہ ایسے ہر چھکے پر 2 رنز اضافی دیے جائیں۔دریں اثنا کاویری پانی کے تنازعات اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے چنئی سپر کنگس کے آئی پی ایل 11 میں تمام باقی گھریلو میچوں کو چنئی سے باہر مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے ) کے پنے اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔