عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ممبئی// آن لائن ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے چھوٹی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حد 200 روپے سے بڑھا کر 500 روپے فی ٹرانزیکشن کر دی ہے ۔آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تیسری دو ماہی میٹنگ کے بعد کہاکہ نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (این سی ایم سی) اور یو پی آئی لائٹ سمیت آف لائن موڈ میں چھوٹی قیمت والی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے آر بی آئی نے فی ٹرانزیکشن 200 روپے کی حد اور 2000 روپے کی مجموعی حد مقررکی ہے چونکہ اس موڈ کے ذریعے لین دین کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس لیے لین دین کی حد کو بڑھانے کا مسلسل مطالبہ کیا جاتا رہا ہے ۔ادائیگی کے اس طریقہ کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس موڈ میں مزید استعمال کے معاملات لانے کے لیے ، اب فی ٹرانزیکشن کی حد کو 500 روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے ۔ تاہم، مجموعی طور پر حد 2000 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے تاکہ دو عنصر کی تصدیق میں نرمی سے منسلک خطرات کو کم کیا جا سکے ۔ اس حوالے سے جلد ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔مسٹر داس نے کہا کہ یو پی آئی لائٹ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے نیئرفیلڈ کمیونکیشن (این ایف سی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آف لائن لین دین کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔ یہ سہولت نہ صرف ان حالات میں خوردہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قابل بنائے گی جہاں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کمزور ہے یا دستیاب نہیں ہے بلکہ رفتار کو بھی یقینی بنائے گی۔ اس سلسلے میں جلد ہی این پی سی آئی کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔اس کے علاوہ یو پی آئی پر ایک نیا ادائیگی موڈ یعنی ‘بات چیت ادائیگی سروس شروع کرنے کی تجویز ہے ۔