سرینگر/ کشمیر میں جاری قتل و غارتگری کے خلاف سجاد آباد چھتہ بل میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے جہاں اتحاد المسلمین کے کارکنوں کے علاوہ عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں نے شرکت کی ۔امام جمعہ مسجد سجادیہ سجاد آباد چھتہ بل نے کہا کشمیری قوم بھارتی جارحیت کا بھر پور انداز سے جواب دینے کی ہمت اور حوصلہ رکھتے ہیں۔ اس موقعہ پر اتحاد المسلمین کے کارکنوں اور لوگوں کی ایک بھاری جمیعت نے بھارتی مظالم کے خلاف اور آزادی کے حق میں جم کر نعرہ بازی کی ۔دریں اثناء اتحاد المسلمین کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جرائم کے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم بھارت پر دباؤ ڈال ان کی بربریت پر روک لگادیں۔ ترجمان نے پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک بھی کشمیر مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔