بانڈی پورہ //بانڈی پورہ بازار میں گلشن چوک کے سامنے دکانداروں نے ٹریڈرس فیڈریشن صدر شمشاد احمد کی قیادت میں چھاپڑی فروشوں کے خلاف بطور احتجاج دھرنا دیا اور دکانیں بند کیں۔دھرنا پر بیٹھے تاجروں نے گاڑیوں کی نقل و حرکت کو دو گھنٹوں تک روک دیا ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہاکہ چھاپڑی فروش مارکیٹ میں ایسے بیٹھتے ہیں کہ گاہکوں اور دکانداروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس دوران ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی کی ہدایت پر ایس ایچ او بانڈی پورہ سیدغضنفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپڑی فروشوں کو ہٹایا اور چوک میں ایک مخصوص جگہ بیٹھنے کا حکم دیا ۔