سرینگر //چھانہ پورہ میں آکسیجن سلنڈر دھماکے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔یہ واقعہ پیر بعد دوپہر اس وقت پیش آیا جب لال نگر چھانہ پورہ میں جموں کشمیر اے ٹی ایم کے پاس آکسیجن سلنڈر فروخت کرنے والا دکاندر سلنڈر میں آکسیجن بھر رہا تھا۔55سالہ قیصر احمد نقشبندی ساکن بڈشاہ نگر نٹی پورہ اپنی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے دوران شدید زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر نزدیکی فلورنس اسپتال لیجایا گیا لیکن وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔واقعہ کے فوراً بعد پولیس یہاں پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔