چھاترو / / سب ضلع چھاترو میں ڈرائیوروں کی من مانی کی وجہ سے اورلوڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے، ڈرائیوروں نے قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے موت کو دعوت عام دے رکھی ہے ۔گاڑیاں جن میں بسیں میٹاڈور کروزر و ٹاٹا سومو شامل ہیں کی چھتوں و سیڑھیوں پر سواریاں آویزاں نظر آتی ہیں۔ ان سواریوں سے لدی ہوئی گاڑیوں کو دیکھ کر ہی ہوش اڑ جاتے ہیں جب چھوٹے چھوٹے بچے گاڑیوں کی چھتوں پر دکھائی دیتے ہیں چھاترو سے اندروال جانے والے ایک مسافر نے بتایا کہ اورلوڈنگ کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب زیادہ مشکلات خواتین بچوں بزرگوں اور مریضوں کو ہوتی ہے گاڑیوں میں اورلوڈنگ چھاترو کی اندرونی سڑکوں پر جن میں سب ضلع چھاترو کے چنگام، سنگپورہ،سگدی،بھاٹہ، کوچھال، ہوڑنہ دربیل،ٹاگود کی سڑکوں پر دیکھنے کو ملتا ہے جہاں ان علاقوں کو جانے والی سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہے وہیں اورلوڈنگ کی وجہ سے مسافر خوف و دہشت محسوس کرتے ہیں لیکن ان قانون شکنوں کو نہ تو قانون کا خوف اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پرواہ ، لوگوں کا کہنا ہے کہ چھاترو کشتواڑ شاہراہ پر اورلوڈنگ سے نمٹنے کے لئے محکمہ ٹریفک و پولیس اہلکار قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی کی جاتی ہے لیکن اندرونی سڑکوں پر نہ ہی پولیس اور نہ ہی محکمہ ٹریفک کے اہلکار نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ان قانون شکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی جس کے باعث ڈرائیور بنا خوف کہ ضوابط کی خلاف کرتے دکھائی دیتے ہیں اور کمائی کرنے میں مصروف ہیں لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے اورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔