چھاترو // ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کشتواڑ کی جانب سے سی ڈی پی او آفس چھاترو میں خواتین کے حقوق اور گھریلو تشدد سے متعلق موجود قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کی اس موقع پر ایڈووکیٹ سمن بھنڈاری و ایڈووکیٹ انجلی سنگھ چوہان نے تفصیل کے ساتھ جانکاری دیتے ہوئے وہاں موجود سب ڈویڑن چھاترو کی آگن واڑی ورکروں و آشا ورکروں کو قانونی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو حاصل قانونی حقوق و تحفظ کے بارے میں آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا خواتین کو سماج میں برابری اور عزت و وقار کے ساتھ جینے کا قانونی حق حاصل ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کی بہبودی کے لئے ملکی سطح پر کئی اسکیمیں جاری ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے مقررین نے کہا کہ گھریلو تشدد و دیگر جرائم سے نمٹنے کے لئے کئی قانون موجود ہیں اگر کوئی بھی شخص ان قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو سخت سزا دی جائے گی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کشتواڑ کی جانب سے خواتین و غریبی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے شہریوں کے لئے مفت قانونی امداد و مشورے فراہم کئے جاتے انہوں نے زور دے کر کہا کہ خواتین کو حاصل قانونی حقوق بارے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہر عورت کو انصاف فراہم ہو سکے اس موقع پر سی ڈی پی او چھاترو مشرف علی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قانونی جانکاری مہم سے خواتین کو حاصل حقوق کے بارے جانکاری حاصل ہو گی انہوں نے آنگن واڑی ورکروں و آشا ورکروں کو کہا کہ یہ پیغام گھر گھر تک پہنچنا چاہے تاکہ ذہنی جسمانی و دیگر جرائم سے متاثرہ خواتین کو انصاف مل سکے جبکہ کئی آنگن واڑی ورکروں نے وکلاء کے سے عورتوں کے قانونی حقوق و درپیش مسائل کے بارے میں سوالات بھی کئے اس موقع پر مشرف علی سی ڈی پی او چھاترو کے علاوہ جگدیش کمار ارشد احمد جبکہ آنگن واڑی ورکروں و آشا ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی