محمد تسکین
بانہال //بانہال کے چکناڑواہ علاقے میں مقامی سماجی کارکن شیراز احمد درابو کی طرف سے فرینڈس کپ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میںجموں و کشمیر سے قریب دو درجن والی بال ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی والی بال پلیئر اور قومی والی بال ٹیم کے سابقہ کوچ ڈی ایس پی سجاد حسین ملک کے ہاتھوں کیا گیا۔اس موقع پر سجاد حسین ملک نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کود کے ساتھ ساتھ اہنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کھیل کود کے میدان میں بہت ہنر ہے لیکن بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی کو اگے بڑھنے میں جدوجہد اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔