پونچھ// ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں ہوئے اضافہ کی وجہ سے چند روز تک معطل رہنے کے بعد چکاں دا باغ سے آر پار تجارت بحال ہو گئی اور سامان سے لدھے ہوئے 54ٹرکوں نے سرحد عبور کی۔ پلوامہ حملہ کے بعد حالات کی کشیدگی کے پیش آر پار تجارت معطل کر دی گئی تھی اور درجنوں ٹرک کراسنگ پوائنٹ سے لوٹا دئیے گئے تھے، تاہم حالات میں آئے سدھار کو دیکھتے ہوئے جمعرات کو تجارت بحال کر دی گئی اور 35مالبردار گاڑیاں جن پر ٹماٹر، املی وغیرہ لوڈ تھی پاکستان زیر انتظام کشمیر بھیجے گئے جب کہ وہاں سے مسالحہ جات اور خشک میوہ سے بھرے ہوئے 19ٹرک آئے۔