کپوارہ// ہندوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں چوگل کا جو اں سال دکاندار گزشتہ ایک ہفتہ سے پر اسرار طور لاپتہ ہے جس کے نتیجے میں لواحقین میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ہے ۔ دکاندار سجاد احمد شاہ کے والد علی محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹالنگیٹ بازار میں دکانداری کرتا ہے اور ایک ہفتہ قبل جب وہ گھر سے لنگیٹ گیا، لیکن واپس نہیں آ یا اور ایک ہفتہ سے ان کی پر اسرار گمشدگی سے لواحقین زبردست پریشان ہیں ۔ علی محمد کا مزید کہنا ہے کہ سجادکو انہوں نے ہر جگہ تلاش کیا لیکن ابھی تک سجاد کے بارے میں کو اتہ پتہ نہیں ہے اور ان کی گمشدگی کی رپورٹ چوگل کی پولیس چوکی میں درج کیا ۔پولیس کی ایک ٹیم نے لنگیٹ میں سجاد کی دکان کی تلاشی لی اور نزدیکی دکاندارو ں سے بھی سجادکے بارے میں پوچھ تاچھ کی ۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر ہندوارہ شبیر احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔