زینہ پورہ // اقلتی فرقے سے وابستہ3 کنبوں کی حفاظت پر مامور ڈسٹرکٹ پولیس چوکی پر اس سے قبل بھی 4بار حملے کئے گئے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مارچ میں بھی جنگجوئوں نے چوکی پر فائرنگ کی جبکہ اس سے قبل دسمبر 2017میں بھی فائرنگ کی گئی۔ 2017کے اوائل میں بھی فائرنگ کی گئی تھی اور اس سے قبل بھی چوکی پر گولیاں چلائیں گئیں تھیں۔