کپوارہ//حالیہ برف باری کے بعد چوکی بل کرناہ شاہراہ کو گاڑیو ں کی آ مد و رفت کے لئے بحال کر دیا گیا جبکہ اس سے قبل چوکی بل کرالہ پورہ میں مسافرو ں نے بیکن کے خلاف احتجاج کیا ۔معلوم ہو اہے کہ حالیہ ناسازگار موسم کے نتیجے میں سرحدی ضلع کپوارہ کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی جس کے دوران چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن اور سرکلی مژھل کی سڑکو ں کو گا ڑیو ں کی آ مد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا ۔دو روز قبل موسم میں بہتری آنے کی وجہ اگرچہ ان سڑکو ں کو بحال کر نے کے لئے کام جاری تھا لیکن ان علاقوں میں پسیاں گر آنے کی وارنگ کے پیش نظر انتظامیہ نے کوئی بھی خطرہ مول نہیں لیا ۔کرناہ سے تعلق رکھنے والے درجنو ں مسافرو ں نے اس بات کو لیکر چوکی بل میں احتجاج کیا کہ دو روز سے موسم میں بہتری کے با وجود بھی محکمہ بیکن چوکی بل کرناہ سڑک بحال کر نے میں ناکام ہو گیا تاہم بعد میں ہفتہ کی دو پہر کو مزکورہ شاہراہ کو گا ڑیو ں کی ا ٓمد و رفت کے لئے بحال کر دیا گیا اور چوکی بل سے کرناہ کی طرف دو درجن سے زائد مسافر گا ڑیا ں کرناہ کی طرف روانہ کر دی گئیں اور اتوار کو کرناہ سے کپوارہ کی طرف گا ڑیو ں کو چلنے کی با ضباطہ طور اجازت دی گئی ۔اس دوران میلیال کیرن اور سرکلی مژھل سڑکو ں کو ابھی تک گاڑیو ں کے لئے نہیں کھولا گیا ۔اس حوالہ سے محکمہ بیکن کا کہنا ہے کہ کپوارہ کے مژھل اور کیرن کی سڑکو ں پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم ان علاقوں میں پسیا ں گر آنے کے سبب احتیاط سے کام لیا جارہا ہے کیونکہ رواں مہینے میں میلیال کرین سڑک پر برف ہٹانے کے دوران برف ہٹانے کی مشین کا یاک ڈرائیور بر فانی تودے کے زد میں آ کر ہلاک ہو گئے اور اگر موسم میں مسلسل بہتری آئی تو ان سڑکو ں کو بھی گا ڑیو ں کی آ مد ورفت کے لئے بحال کر دیا جائے گا ۔