سرینگر// //جموں کے بعد اب کشمیر میں بھی خواتین کے چوٹیاں کاٹنے کی پُراسرار وارداتیں رونما ہو رہی ہیں۔اس طرح کے ایک تازہ واقعہ کے دوران دیوسر کولگام میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ کے بال پراسرار طور پر کاٹے گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق بسمہ جان دختر غلام حسن ساکن دیوسراپنے گھر کے سامنے کھڑی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اُس کے چہرے پرکوئی سپرے پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئی اور پھر اُس کے بال کاٹے ۔اس واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس نے جائے موقعہ پر پہنچ کر کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پایا جا رہا ہے اور لوگ پریشان ہیں کہ آخر یہ واردات کس نے انجام دیا ۔لوگوں کے مطابق کولگام کے ملک پورہ دیوسر میں کل بھی ایک لڑکی کے بال کاٹے گئے تھے ۔عوام نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں انجام دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔