سرینگر// مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیرمین چیرمین شبیر احمد ڈار، محاز آزادی کے صدر محمد اقبال میر ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیرمین محمد احسن اونتو، ینگ مینز لیگ کے چیرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے چیرمین غلام نبی وار نے اپنے ایک مشترکہ بیا ن میں موئے تراشی کی گھناونی سازش کو بھارتی حربوں کا ایک حصہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا یہاں خوف دہشت پھیلا کر عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ہے تاکہ یہاں کی سیاسی قیادت کمزور ہو۔انہوں نے حکومتی اداروں کو یہ گھناونے جرائم کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔ادھرپیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے کہا کہ جب ان جیسے شرمناک واقعات کیخلاف کشمیری عوام اپنا جائز اور پر امن احتجاج درج کرنا چاہتے ہیں تو یہاںکی ہر محاذ پر ناکام ریاستی حکمران امن و قانون کے نام پر پورے کشمیر میں پابندیاں اور قدغنیں عائد کر تی ہے جو یہاں کے حریت پسند قیادت اور عوام کے تئیں ریاستی حکمرانوں کی انتقام گیرانہ پالیسی کا واضح مظہر ہے۔تحریک استقلال کے سربراہ غلام نبی وسیم نے چوٹیاں کاٹے جانے کے بڑھتے واقعات اور اس حوالے سے ریاستی حکمرانوں کی عدم توجہی کو حد درجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات ایک منظم سازش کا حصہ ہے جس سے کشمیری خواتین میں انتہا درجے کا خوف وہراس پیدا کرنا ہے ۔
ایجیک کاسوموار کو احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ
سرینگر// اےمپلائز جوائنٹ اےکشن کمےٹی کا اےک ہنگامی اجلاس زےر صدارت اےجےک سربراہ عبدالقےوم وانی منعقد ہوا۔جس میںوادی کے اطراف و اکناف مےں صنف نازک کے با ل کاٹنے کے بڑھتے ہوئے شرم ناک واقعات پر شدےد برہمی کا اظہارکےا گےا اوران واقعات کے نہ تھمنے والے سلسلے کورےاستی عوام کے غےرت اور صنف نازک کے عزت و آبرو پر حملے کے مترادف قرار دےا گےا۔ ایجیک لیڈران نے سوموار کو پرتاپ پارک میں خاموش احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ۔ عبدالقےوم وانی نے کہا کہ گےسو تراشی کے واقعات ناقابل برداشت ہےں اور ان واقعات نے وبائی صورت او رخطرناک رخ اختےار کےا ہے اور ان واقعات سے خوف و ہراس پھےل گےا ہے اور خواتین اپنے گھروں کے اندر بھی اپنے آپ کو غےر محفوظ تصور کرتی ہےں جبکہ ورکنگ کلاس خواتےن اور طالبات کا گھروں سے نکلنا بھی اب دن بہ دن دشوار ہوتا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ دن دن دھاڑے اس گناونے جرم مےں ملوث افراد چوٹےاں کاٹنے کے باوجود ابھی بھی قانون کے شکنجے سے باہر ہےں جو کسی المےہ سے کم نہےں ۔ اجلاس مےں عوام سے بھی اپےل کی گئی کہ وہ اپنی ماں بہنوں کا تحفظ ےقےنی بنانے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط اور معاملہ فہمی سے کام لے کر کسی بھی بے گناہ کو تکلےف نہ پہنچائےں۔ادھرلو کل باڈئیز ایمپلائز یونائیٹیڈ فورم نے وادی کشمیر میں بڑھتے گیسو تراشی کے واقعات کو نا قابل ِ قبول قرار دےتے ہوئے کہا کہ اس گھناﺅنی حرکتوں میں ملوثین کو کیفر ِ کردار تک پہنچا یا جانا چاہئے ۔اس دوران انہوںنے 21اکتو بر کو منعقد ہونے والے یک روزہ کنونشن کو مزاحمتی قیادت کی جانب سے جاری کئے گئے احتجاجی پروگرام کے پیش نظر ملتو ی کردیا
چیمبر آف کامرس کا پولیس سربراہ کے نام مکتوب
سرینگر//وادی میں گیسو تراشی سے سیاحت اور ترقیاتی کاموں پر ضرب لگنے کا انکشاف کرتے ہوئے مشترکہ صنعتی پلیٹ فارم کشمیر چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹرئز نے ریاستی پولیس سربراہ کے نام مکتوب روانہ کیا،جس میں زمینی سطح پر اقدامات اٹھا کر لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہو۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے سنیئر نائب صدر ناصر حمید خان نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے نام جو مکتوب روانہ کیا ،اس میں وادی میں خواتین کی گیسو تراشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے پہلے ہی اس وباﺅ کو ختم کرنے کیلئے مکمل سلامتی اقدمات اٹھانے کی درخواست کی ہے کیونکہ گیسو تراشی کے واقعات سے جہاں وادی میں سیاحتی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیںوہیں عام لوگوںبالخصوص خواتین اور بچوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے مسائل نے کئی سولات اور سازشیں نظریات کو جنم دیا ہے،جنہیں صرف پیشہ وارانہ اور جامع تحقیقات سے ہی یک طرف کیا جاسکتا ہے۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے بال تراشی سے متعلق101کیسوں کا انداراج کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ زمینی سطح پر اس طرح کے اقدمات اٹھائے جائیں،جن سے لوگوں میں اعتماد اور تحفظ کا احساس پیدا ہوا،جو کہ دن بہ دن ختم ہوجا رہا ہے۔
ماس مومنٹ کا احتجاج
سرینگر// ماس مومنٹ نے خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیری خواتین کی عزت اور ناموس کو داﺅ پر لگایا جا رہا ہے۔ آبی گزر سے ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کی قیادت میں جلوس برآمد کیا گیاجس دوران خواتین کارکنوں نے بال تراشوں کے مخالف جبکہ اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ جلوس جب لالچوک کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کر رہا تھاتو پولیس نمودار ہوئی اور پیش قدمی کو روک دیا۔ فریدہ بہن جی نے کہا کہ کشمیری خواتین میں خوف وہراس پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فریدہ بہن جی نے کہا کہ فطرتی طور پر نظر آرہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رونما ہو رہے ہیں۔
گاندربل میں کمیٹی تشکیل
گاندربل//گاندربل میں کل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید شاہنواز بخاری کی صدارت میںایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع میںخواتین کی چوٹی کاٹنے کے مبینہ واقعات کی تحقیقا ت کے لئے ضلع سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ایڈیشنل سپر انٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل کمیٹی کے چیرمین ہیںجب کہ چیف میڈیکل آفیسر گاندربل اور ضلع کے سماجی بہبود آفیسر کمیٹی کے ممبر ہیں جو کہ چوٹی کاٹنے کے واقعات کی تحقیقات میں تعاﺅن دینے کے علاوہ متعلقہ آفیسران کو ضلع میں چوکسی برتنے کےلئے آفیسران کو ہدایت دیں گے۔اے ڈی سی نے آفیسران کو متعلقہ تحصیلداروں،ایس ایچ او اورتحصیل سوشل ویلفیئر آفیسران پر مشتمل تحصیل سطح کی کمیٹی تشکیل دینے پر زوردیا جو کہ متاثرین کی پوسٹ ٹراماٹک کونسلنگ بھی کریں گے۔