بھدرواہ//گذشتہ چند سالوں کے دوران قصبہ میں سخت سردی کے موسم میں مسلسل چوری کی وارداتوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے چوری کے خطرے کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے ہیں۔گذشتہ چند سالوں میں چوریاں نہ صرف رہائشی علاقوں میں بلکہ تجارتی اداروں میں ہوئی ہیں جب کہ لوگ سخت سرد ی کی وجہ سے زیروٹمپریچر میں گھروں سے باہر نہیں نکلتے ہیں ۔ایک طرف ایک عام شہر ی کو احتیاط برتنے کو اور دوسری طرف بدعنوان عناصر کو سخت انتباہ دینے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں رات کی گشت بڑھانے کے لئے خاص طور سے پرانے علاقوں اور تجارتی ادروں میں اقدامات کئے ہیں۔ایس ایچ او بھدرواہ نے بتایا کہ ہر لوکیلٹی اور تجارتی علاقوں میں اس مقصد کیلئے پولیس کانسٹیبلوں کے علاوہ سی آر پی ایف کی پیدل گشت تعینات کی گئی ہے۔بھدرواہ میں سردی کے موسم میں چوری کی وارداتوں میںا ضافہ ہو جاتا ہے جب کہ چھٹیوں میں ریاست کے گرم علاقے جموں منتقل ہو جاتے ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر چور سر گرم ہو جاتے ہیں۔اس سال پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر پیشگی طور پر رہائشی اور تجارتی علاقوں میں رات کی گشت لگانے سے پولیس ایک قابل اطمینان کام کر رہی ہے، ایک مقامی کاروباریامتیاز الرحمان نے کہا کہ پرانے شہر کی گلیوں میں بھی گشت بڑھائی جائے۔