بانہال // بانہال اور رام بن کے علاقوں میں آج صبح سے ہی ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلہ اج شام تک وقفے وقفے سے جاری رہا اور دور پہاڑوں پر اس موسم کی ایک اور ہلکی ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ بارشوں کے باوجود جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور آج مال گاڑیوں کو جموں سے وادی کی طرف جبکہ مسافر گاڑیوں کو دو طرفہ طور چلنے کی اجازت تھی۔ جمعہ کی شام سے اگرچہ مطلع صاف ہوگیا تھا لیکن ہفتے کی صبح سے ہی پہلے تیز اور بعد میں ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلسہ آج شام دیر تک جاری رہااور رام بن ، بانہال اور گول گلاب گڑھ سمیت وادی چناب کے اونچے پہاڑی سلسلے پر ہلکی ہلکی برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم رات آٹھ بجے مطلع صاف ہوگیا تھا ۔ ہفتے کی شام پانچ بجے بانہال میں ژالہ باری ہوئی تاہم کچھ وقت تک جاری رہنے کے بعد ژالہ باری کا سلسلہ تھم گیا۔ اس دوران جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت آج بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور آج جموں سے سرینگر کی طرف مال گاڑیوں کو جبکہ مسافر ٹریفک کو دو طرفہ ٹریفک میں شاہراہ پر چلنے کی اجازت تھی۔