چندی گڑھ//چندی گڑھ یونیورسٹی نے ایک بار پھرشمالی بھارت میں کیمپس پلیسمنٹ میں پانچ ہزار سے زیادہ نوکریوں کی پیش کش طلبہ کو فراہم کرکے اپنی برتری کوثابت کیا ہے۔عالمگیر وباء کووِڈ- 19کایہاں کوئی اثر نہیں دکھائی دے رہاہے اور500سے زیادہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے انجینئرنگ،ایم بی اے، ہوٹل منیجمنٹ، فارمیسی، بائیوٹیکنالوجی، آرکیٹیکچراور دیگر پروگراموں میں آن لائن پلیسمنٹ مہم عمل میں لائی۔اس بات کااظہار ستنام سنگھ سندھوچانسلر چندی گڑھ یونیورسٹی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون ختم کئے جانے کے بعدجونہی بزنس نے رفتار پکڑی ،کمپنیوں نے اس سال آن لائن بھرتی مہم شروع کی۔سال2021کیلئے پلیسمنٹ سیشن جولائی2020میں شروع ہوااور تین ماہ کے دوران یونیوسٹی کو ڈیڑھ سو کمپنیوں کی طرف سے ایک ہزار سے زائد نوکریوں کی پیشکش موصول ہوئی اور جو مکمل بھی ہوئی۔چندی گڑھ یونیورسٹی کے سینئر نائب صدرپروفیسر ہمانی سود نے کہا جیسا کہ کمپس پلیسمنٹ ابھی جاری ہے ،ساڑھے تین سو زیادہ کمپنیوں نے کمپوٹر سائنس ،آئی ٹی، الیکٹرانکس ،مواصلات، الیکٹریکل، میکنیکل، ودیگر شعبوں میں طلاب کا انتخاب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوسطاًکمپنیاں منتخب انجینئرنگ طلاب کو سالانہ آٹھ لاکھ روپے کی تنخواہ دیتی ہیں جبکہ دس لاکھ سے پچیس لاکھ تک سالانہ تنخواہ دینے والی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔