سرینگر//محکمہ سیاحت چندی گڑھ نے آرینز گروپ آف کالجز کے اشتراک سے 3 روزہ گلاب تہوار 23سے 25فروری موزیم اور آرٹ گیلری کے متصل کھلے میدان میںمنعقد کیا ۔ گلاب تہوار کا افتتاح پنجاب کے گورنر وی پی سنگھ بدنورنے کیاجبکہ اس موقعہ پر ممبر پارلیمنٹ چندی گڑھ کرن کھیر ،ہوم سیکریٹری انوراگ اگروال، چندی گڑھ کے میئر دویش مدگل، ڈائریکٹر ٹورئزم چندی گڑھ جتندر اور چیر مین آرینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاریہ بھی موجود تھے۔تہوار کے دوران منعقد کی گئی موزیکل نائٹ میں مشہور پنجابی گایک کلونیدر بھلا، گپپی گروال اور بالی ووڈ گلو کار انکت تواری نے بھی لائیو پرفارمنس دی ہے۔ اس موقعے پر آرینز گروپ کے چیرمین انشو کٹاریہ نے چندی گڑھ ٹورازم کو 46ویں گلاب میلہ منعقد کرنے پر مبارکباد دی ہے،جبکہ اس موقعہ پرہیلی کاپٹر سواری نے میلے میں چار چاند لگائے۔