عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قانون ساز ٹیم نے رکن اسمبلی چندرپرکاش گنگا کی اہلیہ سشما شرما کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سشما شرما ایک شریف النفس، سادہ مزاج اور سماجی و خاندانی اقدار سے وابستہ عظیم خاتون تھیں۔ ان کے انتقال سے نہ صرف خاندان بلکہ سماج نے ایک نیک دل اور ہمدرد شخصیت کو کھو دیا ہے۔
بی جے پی کی قانون ساز ٹیم نےچندرپرکاش گنگا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ بھگوان مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ـ
چندرپرکاش گنگا کی اہلیہ کی وفات پر بی جے پی کے قانون ساز گروپ کا تعزیتی پیغام