سرینگر// اتوار کو شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں مطلع ابر آلودرہااور بعض مقامات پر بعد دوپہر رم جم بارشیں بھی ہوئیں ۔ گلمرگ اور دیگر کئی مقامات پر ہلکی بارشیں ہوئیں ۔شمال و جنوب میں واقع دیگر اضلاع میں بھی معمولی بارشیں ہوئیں جس میں شوپیان ،کپواڑہ اور دیگر کئی اضلاع کے میدانی علاقے شامل ہیں۔کپوارہ،بارہمولہ ،بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ ،اننت ،ناگ ،شوپیان اور کولگام کے دور درواز علاقوں میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ لیکن ہوا میں نمی کے باعث اتوار کو دن بھر گرمی میں بھی شدت رہی کیونکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہا اور آسمان پر بادل بھی چھائے رہے۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی میں24 گھنٹوں تک کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔