شوپیان//منی سیکریٹریٹ آرہامہ شوپیان میں کل ماسٹر ٹرینرس نے میڈیا شخصیات اور دیگر افراد کو ای وی ایم،وی و ی پی اے ٹی کی تربیت فراہم کی۔اس موقعہ پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ نامہ نگاروں اوراین جی اوز کو وی وی پی اے ٹی کے استعمال کے بارے میں جانکاری دی گئی جو کہ آنے والے چنائو کے دوران استعمال میں لائے جارہے ہیں پروگرام کا انعقاد ڈی ای او شوپیان کی قیادت میں کیا گیا۔