یو این آئی
نئی دہلی//ملک کے تھوک اجناس کے بازاروں میں گزشتہ ہفتے چاول کی اوسط قیمتوں میں نرمی رہی جبکہ گندم کی قیمتیں بھی کم ہوئیں، وہیں دوسری جانب، چینی، خوردنی تیل اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔گھریلو تھوک اجناس کے بازار میں ہفتے کے دوران چاول کی اوسط قیمت 37روپے سے کم ہوکر ہفتے کے اختتام پر 3,774.53روپے فی کوئنٹل رہی۔ گندم بھی 26روپئے سستا ہو کر 2,849.28 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے فروخت ہوا، آٹے کی قیمت میں بھی 4 روپے کی کمی آئی اور ہفتے کے اختتام پر یہ 3,314.32 روپے فی کوئنٹل پر رہی۔گزشتہ ہفتے سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت میں 33روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا۔