سرینگر//حکام نے جمعرات کو بتایا کہ وادی کشمیر کا باقی ماندہ دنیا سے فضائی رابطہ چار روز بعد بحال ہوگیا ہے۔یہ رابطہ وادی میں حالیہ بھاری برفباری کے بعد سے منقطع تھا۔
سرینگر ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق آج صبح پہلی فلائٹ نے سرینگر میں لینڈ کی اور مذکورہ فلائٹ نئی دلی روانہ ہورہی ہے۔
وادی میں گذشتہ اتوار سے موسم شدید خراب تھا جس کے نتیجے میں فضائی و زمینی رابطے منقطع ہوئے تھے۔
اب اگرچہ فضائی رابطہ بحال ہوگیا ہے تاہم زمینی راستے مسلسل مسدود ہیں۔