نئی دہلی// پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے اور پہلی بار پیٹرول فی لیٹر 90روپے اور ڈیزل 80 روپے سے زائد فی لیٹر ہوگیا ہے۔ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.65 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں پیٹرول93.20 روپے جبکہ کولکتہ میں 88.01 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔ چنئی میں ایک لیٹر89.13 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔دہلی میں ڈیزل کی قیمت76.83 روپے فی لیٹر ہوگئی جو30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ اس کی قیمت ممبئی میں83.67 روپے ، چنئی میں 82.04 روپے اور کولکتہ میں 80.41 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔