سرینگر//صحت عامہ اور اری گیشن وفلڈ کنٹرول محکمے کے سیکریٹری ایم راجو نے وادی بھر میں جاری کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا اور متعلقہ آفیسران پر کاموں کی مقررہ وقت میںتکمیل کو یقینی بنانے پر زوردیا۔سیکریٹری نے اس سلسلے میں آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف انجیئر،سپر انٹنڈنگ انجینئران اورایگزیکٹیو انجینئران نے شرکت کی۔جس دوران وزیر اعلیٰ کی یقین دہانیوں کے تحت جاری ترقیاتی کاموںکی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سیکریٹری نے وادی میںپینے کے پانی کی سپلائی پوزیشن کاجائزہ لیااورآفیسران کو تمام بستیوں میں پینے کے محفوظ پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے ضلع سطح پر صحت عامہ اوراری گیشن وفلڈ کنٹرول کے تحت جاری کامون کی پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔