حیدرآباد/عظمیٰ نیوز سروس/ اپنے پین کارڈ کو 31دسمبر تک اپنے آدھار کارڈ سے جوڑیں بصورت دیگر اسے بلاک کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ٹیکس بڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’آپ کا پین کارڈ 1جنوری 2026 سے غیر فعال ہو جائے گا۔ یہ آپ کو اپنا انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر ) فائل کرنے سے روک دے گا۔ مزید برآں آپ کی کوئی رقم واپس نہیں ملے گی۔ یہاں تک کہ آپ کی تنخواہ یا ایس آئی پی ادائیگیوں میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔آپ اپنے پین اور آدھار کارڈ کو اپنے گھر سے ہی آرام سے صرف چند منٹوں میںانکم ٹیکس کی ویب سائٹ incometax.gov.in/iec/foportalپر لنک کر سکتے ہیں۔