بارہمولہ// پی ڈی پی کو شمالی کشمیر میںغیر متوقع طور پربہت بڑا دھچکا لگا ہے۔ تازہ واقعہ میں پارٹی کے لیڈر اور ضلع صدر بارہمولہ و بانڈی پورہ ارشاد رسول کارنے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ارشاد رسول کارنے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بعض وجوہات کی بناء پر اپنا استعفیٰ پارٹی صدر کو روانہ کیا ہے ۔انہوں نے لکھا’ آج کے بعد مجھے پارٹی کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں ہو گی‘۔خیال رہے ارشاد رسول کار شمالی کشمیر کے ایک اعلیٰ پایہ سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ، وہ مرحوم غلام رسول کار کے فرزند ہیں۔