سرینگر//بیرون ریاستوں سے خریدی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کے خلاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوراٹر پرایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پرفیصلے کی واپسی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی پروگرام کا اہتمام پی ڈی پی ضلع صدرعبدالحمید کوشین، سینئر لیڈرروف بٹ،سٹیٹ یوتھ سیکرٹری عارف لائیگرو ،سابق وائس چیرمین ایس آر ٹی سی حاجی پرویز ،منظور احمد ،قیوم بٹ ،توصیف بٹ اور دیگر لیڈروں نے کیا تھا ۔احتجاج میںسرینگرکے تمام زونل صدرو اورکارکنوں بھی حصہ لیا۔س موقع پر پی ڈی پی رہنما روف بٹ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے جموں و کشمیر میں بیرونی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کے اپنے فیصلے پر ’’ نظر ثانی ‘‘ کرنے کو کہا۔انہوں نیکہا کہ جموں وکشمیر کے عوام نے گذشتہ برسوں میں بھاری نقصان اٹھایا ہے اور موجودہ نازک معاشی حالت میں انہیں ’بوجھ سے دوچار‘کرنا نامناسب ہوگا۔عارف لائیگرو نے جائیداد ٹیکس کو واپس لینے کا مظالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اب یہ کہہ کر لوگوں کو دہشت زدہ کررہی ہے کہ "اگر آپ ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں تو آپ کو انجام کا سامنا کرنا پڑے گا ۔‘‘لائیگر نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن وہ صرف ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔