لاہور// پاکستان کر کٹ بورڈ نے لاہور ریجن کی ون ڈے کپ ٹیموں پر اعتراض لگا دیا ہے ، بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور ریجن نے قواعدو ضوابط کے مطابق ٹیمیں تشکیل نہیں دیں ، ٹیموں میں سلمان بٹ اور وہاب ریاض بھی شامل نہیں، قوانین کے مطابق ٹیم میں 6 انٹرنیشنل یا ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی ہونے چاہیے۔ پی سی بی نے لاہور ریجن کو دوبارہ ٹیمیں جمع کرانے کے لیے کہہ دہا۔ لاہور ریجن نے قواعدو ضوابط کے مطابق ٹیمیں تشکیل نہیں دیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن نے اپنی ٹیموں میں غیر معروف اوراوسط پرفارمنس والے کرکٹرز کو شامل کر لیا۔ لاہور ریجن کی ٹیموں میں سلمان بٹ اور وہاب ریاض بھی شامل نہیں ہیں۔ لاہور ریجن کا موقف ہے کہ کرکٹرز کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شامل نہیں کیا۔ کھلاڑیوں نے متبادل پلیئر کی شمولیت پر اعتراض کیا تھا۔ ریجن نے پلئینگ الیون میں کھلاڑی کو شامل کرنے پر دبائو ڈالا۔ قوانین کے مطابق ریجن کی ٹیم میں چھ انٹرنیشل یا ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی ہونے چاہئیں۔ ریجن کے باقی 12 کھلاڑی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہونے چاہئیں۔