جموں//پی ایچ ڈی چیمبرکشمیراکائی نے اکنامک ایڈوائزر(فائنانس )وزارت ایم ایس ایم ای ،حکومت ہندڈی۔پی۔ایس نیگی اورپرنسپل سیکریٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ جموں وکشمیرنوین کمارچودھری کے ساتھ انٹریکٹیوسیشن کاانعقادکیا۔اس دوران ٹورازم، ہینڈی کرافٹ اورہینڈم لوم شعبوں میں سہولیات،انفراسٹریکچروغیرہ سے متعلق امورات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران چیئرمین کشمیرچیپٹر نے اکنامک ایڈوائزرسے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیرکیلئے ایم ایس ایم ای پالیسی کیلئے مداخلت کریںتاکہ روزگارکے مواقعوں میں اضافہ ہوسکے۔اس دوران چیمبرعہدیداروں نے کہاکہ ہماری ہمالیائی ریاستیں جموں وکشمیر، اتراکھنڈاورہماچل پردیش قدرتی وسائل اورخوبصورتی کی دولت سے مالامال ہیں لیکن ان ریاستوں میں سوشیو۔اکنامک انفراسٹریکچرکی کمی ہے جسے ترقی دینے کی ضرورت ہے۔چیمبرنے تجویزپیش کی کہ ہمالیائی ریاستوں کوناردرن ایسٹرن ریاستوں کواین ای آئی ڈی ایس (نارتھ ایسٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم ۔2017) کے فوائدبھی دیئے جانے چاہیئے جسے حکومت ہندنے 21 مار چ 2018 کومنظورکیاتھا۔وفدنے ٹورازم انڈسٹری کوترقی دینے،لوکل رامیٹریل پرموٹنگ لوکل فارمرکی بنیاد پر انڈسٹری کوترقی دینے کیلئے خصوصی پیکیج دینے کی بھی مانگ کی۔اس دوران اکنامک ایڈوائزرنیگی نے کہاکہ ہمالیائی ریاستیں ہماری ترجیح ہیں ۔اس دوران انٹریکٹیوسیشن میں پیرزادہ منصورحسین سہروردی وائس چیئرمین جے اینڈکے کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈ، ڈاکٹرحینا شفیع بٹ ممبرکے وی آئی سی نارتھ زون، رشیداحمدقادری سیکریٹری سی ای اوجے اینڈکے کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈ، بلال احمدبٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز کشمیرشیل الکبند اسسٹنٹ ڈائریکٹرایم ایس ای ،یاورمیرنائب صدرپی ڈی پی یوتھ ونگ ،ایم ایل اے رفیع آباداسسٹنٹ ڈائریکٹرکے وی آئی سی، مشتاق احمدچایاچیئرمین پی ایچ ڈی چیمبرکشمیرچیپٹر،بلدیوسنگھ رینہ شریک چیئرمین پی ایچ ڈی چیمبرکشمیرچیپٹر،بلال احمدکائوسہ جنرل سیکریٹری پی ایچ ڈی چیمبرکشمیرکے علاوہ چیئرمین اورشریک چیرمین پی ایچ ڈی کشمیرچیپٹرایکسپرٹ کمیٹی شوکت چودھری ،وکی شا،طارق رشیدگنائی اورشاہانہ فاطمہ، تنویرشاہ اورریجنل آفیسرپی ایچ ڈی چیپٹرکشمیربھی موجودتھے۔